ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / چین کے کھلونا بازار پر وزیر اعظم مودی کی نظر،’من کی بات‘ میں دیا اشارہ

چین کے کھلونا بازار پر وزیر اعظم مودی کی نظر،’من کی بات‘ میں دیا اشارہ

Sun, 30 Aug 2020 18:32:48    S.O. News Service

نئی دہلی،30 /اگست (آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات کے 68 ویں ایڈیشن میں دیسی کھلونے اور کمپیوٹر گیمز بنانے کی اپیل کی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ خود مختار ہندوستان مہم میں گیمز ہوں، کھلونے سیکٹر ہو سبھی نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ 100 سال پہلے گاندھی جی نے لکھا تھا کہ عدم تعاون کی تحریک ملک کے باشندوں کو خود اعتمادی اور ان کی طاقت کا احساس دلانے کی کوشش ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کھلونا وہی ہونا چاہئے جس کی موجودگی میں بچپن کھلے بھی کھلکھلائے بھی،ہم ایسے کھلونے بنائیں جو ماحولیات کے مطابق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کھلونوں جہاں سرگرمی میں اضافہ کرنے والے ہوتے ہیں  وہیں کھلونے ہماری امنگوں کو بھی اڑادیتے ہیں۔ بچوں کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھلونوں کے اثرات کو بھی قومی تعلیمی پالیسی میں کافی توجہ ملی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ گلوبل ٹائے انڈسٹری 7 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔ 7 لاکھ کروڑ روپئے کا اتنا بڑا کاروبار لیکن اس کا ہندوستان میں حصہ بہت کم ہے۔ سوچئے ایسی قوم جس کے پاس ورثہ، روایت، تنوع، نوجوان آبادی ہو، کیا اسے کھلونا بازار میں اس کی حصہ داری اتنا کم ہونی چاہئے، کیا ہم اسے پسند کریں گے؟ ٹائے انڈسٹری بہت وسیع ہے۔ ہوم انڈسٹری ہو، چھوٹی پیمانے کی صنعت، ایم ایس ایم ای، اس کے ساتھ ساتھ بڑی صنعتیں اور نجی کاروباری بھی اس کے دائرے میں آتے ہیں۔ اس کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔


Share: